دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر بیوی کا شوہر پر تشدد، ہڈیاں توڑ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر بیوی نے شوہر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے رہائشی نے اپنی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت مانگی تو بیوی آپے سے باہر اور شوہر کو خوب پیٹا ۔مضروب شخص کو ہسپتال پہنچایا گیااور اس کا ایکسرے کرایا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مضروب کی تشدد کی وجہ سے پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں ۔متاثرہ شخص کا سر اور چہرہ بھی تشدد سے بری طرح زخمی ہوگیاتھا۔پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ملزمہ نے پولیس کو بیان میں کہاکہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری