(ویب ڈیسک)ناظم آباد کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین قتل ۔
پولیس کے مطابق واقعہ ناظم آباد کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے مبینہ طور پر کار نمبر اے ایچ ٹی 180 پر سوار اطہر متین کو روکنے کی کوشش کی جس پر کار سوار نے گاڑی روکنے کی بجائے ملزموں کی موٹر سائیکل کو کار سے ٹکر ماردی جس سے وہ گرگئے تاہم ان میں سے ایک ملزم نے پستول سے فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سے اطہر متین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ملزم سڑک عبور کرکے دوسری طرف سے ایک اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد کچھ کہا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس کا دورہ پاکستان ۔ اہم ٹویٹ جاری
یاد رہے اطہر متین نجی ٹی وی سماء سے منسلک تھے اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے جب کہ وہ معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے بھائی تھے۔
اطہر متین کے قتل پر پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نےواقعہ پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری