(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے بڑھنے سے ڈالر 175.50 کا ہوگیا۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر 175.39 سے بڑھ کر 175.50 کا ہوگیا۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ مزید مہنگائی کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس کا دورہ پاکستان ۔ اہم ٹویٹ جاری
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرےروز انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگاہوکر 175.95 روپے پر پہنچ گیا تھا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کمی ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:قندیل بلوچ قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری