افغانستان میں پاکستانی برآمدات کو دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستانی برآمدات کو دھچکا لگ گیا۔ طالبان حکومت آنے کے پہلے 5 ماہ پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 40 فیصد کمی ہوگئی۔
وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق ستمبر 2021 تاجنوری2022 افغانستان کو پاکستانی برآمدات 25کروڑ67 لاکھ ڈالرز رہیں، ستمبر 2020تاجنوری2021 افغانستان کو پاکستانی برآمدات 42کروڑ 84 لاکھ ڈالرز تھیں، جنوری 2022 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کوبرآمدات میں 66 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوری 2022 میں افغانستان کو برآمدات 2 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ جنوری2021 میں افغانستان کے لئے برآمدات کا حجم7کروڑ 86 لاکھ ڈالرز تھا ۔
ستمبر2021 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 48 فیصد کمی ہوئی، ستمبر2021 افغانستان کو پاکستانی برآمدات 4 کروڑ91 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ ستمبر 2020 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 9 کروڑ53 لاکھ ڈالرز تھیں، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 46 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر2021 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز تھیں، اکتوبر 2020 میں افغانستان کو برآمدات9 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھیں۔
نومبر میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لئےپاکستانی برآمدات میں11 فیصد کمی ہوئی، نومبر 2021 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات7 کروڑ ڈالرز سے زائد تھیں نومبر 2020 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات8کروڑ ڈالرز تھیں ۔
دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 34 فیصد کمی ہوئی، دسمبر 2021 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں، دسمبر 2020 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات 8 کروڑ90 لاکھ ڈالرز تھیں