(24نیوز)بھکر کے نواحی علاقہ حیدرآباد تھل میں دکان کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم میں چھے افراد زخمی ہو ئے جن کو آر ایچ سی حیدرآباد تھل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
بھکر کے نواحی علاقہ حیدرآباد تھل میں عدالت نے دکان کا فیصلہ سنایا. پولیس نے دکان مالک کے حوالے کر دی جس پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کر دیا ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ تصادم میں ثمر عباس، غلام رضا ،نسیم عباس ،ابوزر، مرید عباس شامل ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو آر ایچ سی حیدرآباد تھل منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو کی حالت نازک ہے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔