بیوی ضد یا بدتمیزی کرے تو شوہر انکو ماریں،خاتون وزیر کا بیان،خواتین تنظیموں کی سخت تنقید

Feb 18, 2022 | 19:00:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا     کی ایک خاتون وزیر نے کہا کہ اگر بیوی ضد پر قائم رہے اور بدتمیزی کرے تو شوہر کو اس کی پٹائی کرنی  چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو ایسا کرنا چاہیے تاکہ بیوی کو نظم و ضبط میں رکھا جا سکے۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی نے ڈیلی میل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملیشیا کی نائب وزیر برائے خواتین، خاندان اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیتی زیلہ محمد یوسف متنازعہ بیانات کی وجہ سے وہ  اپنےملک اور دنیا بھر میں مشہور ہیِ، اس سے قبل بھی وہ کئی بار متنازعہ بیان دے چکی ہیں۔ ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ عورتیں اپنے شوہروں کو معاف کر دیں جنہوں نے انہیں مارا۔

نائب وزیر سیتی زیلہ محمد یوسف نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مردوں سے کہا کہ وہ اپنی بیویوں کو نظم و ضبط  میں رکھیں۔ اگر ان کی بیوی نصیحت پر عمل نہ کرے تو تین دن تک اس کے ساتھ نہ سوئے۔ علیحدہ سونے کے بعد بھی اگر روئیے نہ بدلیں تو سختی کا مظاہرہ کریں اور بیوی کو ماریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے اس سخت روئیے سے بیوی کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ اس کا شوہر کتنا سخت ہے اور وہ اپنی بیوی سے کیا تبدیلیاں چاہتے ہیں۔ یہاں انہوں نے خواتین کو اپنے شوہروں کا دل جیتنے کا مشورہ بھی دیا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر خواتین اپنے شوہر کا دل جیتنا چاہتی ہیں تو خواتین کو شوہر کی اجازت کے بعد ہی ان سے کچھ کہنا چاہئے، وزیر نے صلاح دی ہے کہ شوہروں سے تب ہی بات کی کرنی چاہیے جب وہ پرسکون ہوں۔ کھانا کھا چکے ہوں اور عبادت کر چکے ہوں، جب شوہر آرام کر رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب بیوی بولنا چاہے تو پہلے شوہر سے اجازت لے اور پھر کچھ کہے۔
رپورٹ کے مطابق سیتی زیلہ محمد یوسف کے اس ویڈیو پیغام نے حکومت کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ وزیر مردوں کو بھڑکا رہی ہے اور وہ گھریلو تشدد کو فروغ دے رہی ہے۔ملک اور دنیا بھر میں خواتین کی تنظیمیں ان کے اس بیان پر سخت تنقید کر رہی ہیں۔ کئی لوگوں اور تنظیموں نے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مکمل ناکام،سعودی قرض کی واپسی،پاکستان میں مہنگائی بڑھنے  کا اندیشہ، بھارتی میڈیا

 

مزیدخبریں