عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، نیا ریٹ جاننے کیلئے کلک کریں 

Feb 18, 2022 | 20:03:PM
سونے، قیمت، اضافہ
کیپشن: )سونے کی قیمت میں اضافہ (فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر فی اونس مہنگاہوگیا ۔ مقامی صرافہ بازار میں چوبیس قیراط ایک تولہ سونا600روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صرافہ بازار میں  چوبیس قیراط ایک تولہ سونا600روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار350 روپے کا ہوگیا جبکہ چوبیس قیراط کا دس گرام سونا  515 روپے مہنگاہوکر ایک  لاکھ 8ہزار  325  روپے کا ہوگیا۔صرافہ بازار کے مطابق بائیس قیراط دس گرام سونا 470 روپے مہنگا ہوکر 99 ہزار 298 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر مہنگا ہوکر 18 سو 86 ڈالر فی اونس پر پہنچے کے وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں قیمت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان مکمل ناکام،سعودی قرض کی واپسی،پاکستان میں مہنگائی بڑھنے  کا اندیشہ، بھارتی میڈیا