(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی زرداری ہاؤس آمد۔ بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کے درمیان سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایمل ولی خان کی عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی پر ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات کے موقع پر نیر بخاری، شیری رحمان، رضا ربانی اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔