شاہنواز دھانی کی وکٹ لینے پر تماشائیوں کی جانب دوڑ، امپائر کی روکنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیون کا ایونٹ اپنی مکمل آب و تاب سے جاری ہے،کھلاڑیوں کے وکٹ لینے اور چوکے چھکے مارنے پر خوبصورت انداز کی ویڈیوز نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کامیابی سے جاری ہیں ، ایونٹ میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی ، عمران طاہر، کپتان محمد رضوان، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے حارث رﺅف کے مختلف انداز کو شائقین کرکٹ بہت پسندکر رہے ہیں۔
ALEEM DAR HAHAHAHAHAHAHA pic.twitter.com/sLx10ppslP
— Hassan (@iamhassan9) February 18, 2022
قذافی سٹیڈیم میں آج پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے245 رنز بنائے اور کوئٹہ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دیا تاہم کوئٹہ کی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس میچ میں شاہنوازدھانی نے 2 وکٹ حاصل کیں، شاہنواز دھانی وکٹ لینے کے بعد گراﺅنڈمیں تماشائیوں کی جانب بھاگنے لگے تو امپائر علیم ڈار نے انہیں روکنے کی کوشش کی ، دھانی کو علیم ڈار کے روکنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں طوفان نے تباہی مچا دی، طیارے کی فضا میں جھولنے کی ویڈیو وائرل