منڈی بہاﺅ الدین جلسہ میں گراﺅنڈ خالی تھا ،کرپٹ ترین لوگ کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں،شاہد خاقان عباسی 

Feb 18, 2022 | 21:38:PM


(24 نیوز)سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن ) و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منڈی بہاﺅ الدین میں جلسے سے خطاب کے موقع پر گراﺅنڈ خالی تھا ، ضلع بھر کی پولیس موجود تھی ،وزیراعظم مسائل کا ذمہ دار پوری دنیا کو قراردے رہے ہیں ،چینی آٹا دوگنی قیمت پر بک رہا ہے ،ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی بین الاقوامی قصور ہے،اگر ایل این جی خرید نہیں سکتے تو کیا قصور عوام کا ہے؟،کیا آپکی نالائقی اور چوری کو عوام بھگتیں گے؟،ساڑھے تین سال سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں، اپنوں کا حساب کر لیں،عدم اعتماد کامیاب ہو گی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے منڈی بہاوالدین میں جلسے سے خطاب کے موقع پر ضلع بھر کی پولیس موجود تھی ،وزیر اعظم پھر بھی گراؤنڈ نہیں بھر سکے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عوام کو بتا رہا ہے کہ کیا اور کتنے مسائل کئے ہیں وہ عوام کو مستقبل بہتر بنانے کی بات کر رہے تھے ،ہمیں خوشی ہے کہ اب بہانے بناتے تھے اب وہ قومی نہیں ہے ،ماضی کی حکومتوں کو مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتے تھے ،اب مسائل کا ذمہ دار پوری دنیا کو قراردے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چینی آٹا دوگنی قیمت پر بک رہا ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ کیا گیا جو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ دنیا کی تاریخ میں ایسے کوئی ملک نہیں جہاں 12 فیصد پیٹرول میں اضافہ ایک دن میں ہوا ہو،ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی بین الاقوامی قصور ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف دو ماہ میں بجلی کا ریٹ 8 روپے بڑھ گیا ہے،اگر ایل این جی خرید نہیں سکتے تو کیا قصور عوام کا ہے؟،کیا آپکی نالائقی اور چوری کو عوام بھگتیں گے؟،کرپٹ ترین لوگ اس کابینہ کی میز پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں اپنوں کا حساب کر لیں ،حکومت کا ریکارڈ آپ کے پاس ہے کوئی ہمارا ریکارڈ ملا آپ کو ،کیا چیئرمین نیب کو آج کوئی کرپشن ملی ہے ،چھ لیگی رہنماؤں پر کیس ہے، ایک پر بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے ،ہمارے کیسز کی سماعت پر کیمرے لگا تو پتہ چلے گا ،عدالتوں میں کیمرے لگا کر قوم کو حقائق دکھائیں کونسی کرپشن ہوئی ،ریاست مدینہ کا داعی کا عمل اور باتیں آپ کے سامنے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ عدم اعتماد سے گھبرا کر ہر قسم کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ہمدردی مراد سعید سے ہے ،وہ جیسے ھی جیتا وہ اسمبلی کا ممبر ہے ،پارلیمان کو انکی عزت کا خیال کرنا چاہیے ،کسی کو صحافی پر تشدد کر ے کا حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو سب کو گالیاں نکالتے ہیں ،مریم کے بارے میں جو کہا گیا پھر اس کے مقدمے بھی درج کریں ۔ انہوں نے کہاکہ شفقت محمود صفحہ 273 نکال دینا چاہیے ،جو کچھ آپ نے کیا ،اس کا جواب دہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی ،راستہ بہت ہموار ہے ۔انہوں نے کہااکہ آپ نے بہت گالیاں نکال لیں ،نواز شریف کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ،کوئی شخص آج عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے ،وزیروں مشیروں کی پوری فوج ہے ،مہنگائی کے بارے میں بتاتے نہیں ،عمران کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی لوگ ان کے جلسوں میں آنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دولہا دلہن سمیت خاندان کے لوگ سڑک پر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں