گورنر پنجاب نےنمایاں خدمات پر 30شخصیات کو ایوارڈز دے دیئے

Feb 18, 2022 | 22:58:PM

( 24  نیوز )گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 30شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گور نر ایوارڈزسے نوازدیا۔

تفصیلات کے مطابق گور نر ایوارڈز کے حوالے سے خصوصی تقریب گور نر ہاﺅس لاہور میں منعقد کی گئی۔ تقر یب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور،گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور،نامور شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے اور گور نر پنجاب نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے مر د وخواتین کو گور نر ایوارڈز سے نوازا ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جمعہ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے نامور ادیب ،شاعر اور مصنف امجد اسلام امجد،سماجی کارکن محمد رمضان چھیپا،ماہر خارجہ امور ایاز احمد چوہدری، خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی ڈاکٹر سمیہ راحیل قاضی ،سلطانہ صدیقی ،صدر قر آن پبلشر ایسوسی ایشن قدرت اللہ ،سماجی خدمات کے اعتراف میں چوہدری محمداشرف ڈھلوں، گردوں کے امر اض کے شکار افراد کو فری طبی سہولتوں کی فراہمی پر میاں محمد اعجاز،تعلیم کے شعبے میں بہتر ین کارکردگی پر وائس چانسلر روالپنڈی میڈ یکل یونیورسٹی محمد عمر،معاشی شعبے میں بہتر ین کار کردگی پر امتیاز کوثر،صحت کے شعبے میں خواتین کیلئے بہتر ین پر فارمنس پر جہا ں آرا،خواتین کی ترقی اور فلاحی کیلئے کام کر نیوالی ڈاکٹر سنیتا سیلر،ملک میں شجر کاری کے فروغ کیلئے کام کر نے پر ڈاکٹر اعجاز بشیرکو ایوارڈز سے نوازا۔

گورنر پنجاب نے بچوں کیلئے فری تعلیم کی فراہمی پر لیفٹیننٹ کر نل(ر)جاوید اقبا ل ،ڈاکٹر کوثر عبد اللہ ،کورونا کے دوران عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے نمایاں خدمات پر ڈاکٹر فوزیہ اشرف ،سماجی ورکر محمد عدنان ،امن کیلئے خدمات پر شہر بانو،میڈ یکل کے شعبے میں نمایاں کار کردگی پر ڈاکٹر عائشہ شوکت، گولف کے شعبے میں ملک کا نام روشن کر نیوالی غزالہ انصاری ،پینے کے صاف پانی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں مرز ا محمد اصغر،ملکی معاشی ترقی کیلئے نمایاں خدمات پر سیٹھ قمر خان اور با منیر احمد،صحت کے شعبے میں ملکی خدمات پر ڈاکٹر ہمایوں تیمور بیگ ،یونیسیف کی رکن اعظمیٰ خرم بخاری ،ثقافت کے شعبے میں ملک کا نام روشن کر نیوالے سرنگی پلیئر زوہیب حسن ،سماجی خدمات پر شائستہ خاور اور انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں مر حومہ روتھ راﺅف اور تعلیم کے شعبے پر نمایاں خدمات پر مر حوم پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد کو بھی ایوارڈ سے نوازا جو انکی بیٹی ڈاکٹر عالیہ نے وصول کیا ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایوارڈ تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ کسی بھی شعبے میں ملک وقوم کا نام روشن کر نے اور انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کر نا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں نمایاں کام کرنے والوں کو احترام دینا چاہیے اور ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام لوگ ہمارے ہیروز ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو بھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں انکو سراہانے سے انکے حوصلے بڑھتے ہیں اور ہم سب ایسے لوگوں کے ساتھ ہیں جو ملک و قوم کی ترقی ،استحکام اور خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔بیگم پروین سرور نے کہا کہ اس با ت میں کوئی شک نہیں کہ مجھے جو سکون انسانیت کی خدمت کر کے ملتا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ہم پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخیر حضرات سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر یں تاکہ ہم سب ملکر پاکستان کو مضبوط اور عوام کو خوشحال بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :دولہا دلہن سمیت خاندان کے لوگ سڑک پر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں