کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 2 تعلیمی ادارے سیل

Feb 18, 2022 | 22:59:PM

 (24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت جی 6/4 کے نجی سکول میں کورونا کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوسرا نجی سکول کری روڈ پر واقع ہے اور وہاں بھی کورونا کے تین کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شادی میں ناکامی۔ حدیقہ کیانی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

مزیدخبریں