ن لیگ پرویز الہٰی کیخلاف کھل کر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کی بحالی عمران خان کو ریلیف دینے کی کوشش، ادارے پرویز الہٰی کی آڈیو لیک کا نوٹس لیں، شفاف تحقیقات کی جائیں، ججز بھی قربانی دیں، اپنی مراعات ختم کریں۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور میں ملکی معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا، انہیں اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو ملک کی آج یہ حالت نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب قانون اور آئین سے بالاتر ہوکر اپنی مرضی مسلط کریں گے تو پاکستان کیا پوری دنیا کا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، عمران خان کی’’ جیل بھرو تحریک اب جیل بھاگو’’ تحریک بن چکی، اپنی سیاست کو بچانے کےلئے ملک کو داؤ پر لگا دیا جبکہ مسلم لیگ ن نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو ڈوبنے سے بچالیا، میر جعفر اور میر صادق عمران خان، شوکت ترین اور ان کے حواری ہیں۔