ورلڈ کپ سےمتعلق غلط جواب،ندا یاسر کا ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی شو ہوسٹ نے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے غلط جواب کے پر ٹرولنگ کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی ۔
شعیب اختر کا پروگرام 17 فروری سے شروع ہوگیا جس کا ٹیزر گزشتہ دنوں اردو فلکس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا۔شو میں پاکستان کی دو معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی بطور مہمان شریک ہوئیں، دوران شو شعیب نے سوال کیا کہ 'پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کب یعنی کس سال جیتا تھا؟'سوال سن کر ندا تھوڑا سا سوچ میں پڑیں اور پھر شائستہ کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا 2006 میں جیتا تھا؟ جس پر شائستہ نے نفی میں سر ہلایا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شعیب نے شائستہ کو کچھ بھی بولنے سے روک دیا۔
View this post on Instagram
اس کے بعد ندا نے پھر شائستہ سے پوچھا کہ '1996 میں جیتا تھا؟' جس پر شائستہ لودھی نے انہیں گھورا، اس کے بعد شعیب نے سوال بدلا اور کہا پاکستان 2009 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ ندا نے جواب دیا 1992 میں، جس پر شائستہ نے کہا کہ سوال تو سنو۔ندا یاسر اور شعیب اختر کا مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل جس پر صارفین نے ندا یاسر کو کافی ٹرول کیا۔تاہم اب ندا یاسر کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ندا نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ' ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ پیدائش اور شادی کی تاریخ اوربہت کچھ بھول جاتے ہیں'۔
ضرور پڑھیں : سلمان خان کا پاکستان کی جاسوسی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے سے انکار
انہوں نے لکھا کہ 'مجھے معلوم ہے کہ حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے، اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو کھل کر ہنسیں لیکن جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے'۔ندا یاسر نے کہا کہ جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے، اس لیے میرا نعرہ ہے پیچھے ہٹ!