اروشی نے رشبھ پنت کی صحت کے حوالے سے کیا کہا؟

Feb 18, 2023 | 09:21:AM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ممبئی ائیر پورٹ پر صحافیوں نے اروشی سے رشبھ پنت کی صحت کے حوالے سے پوچھا تو اروشی نے بھارتی کرکٹر کی صحت یابی کیلئے دعا دی۔

ابھی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے حوالے سے اروشی کا چرچا تھا۔ کہ ممبئی ائیر پورٹ پر صحافیوں نے اروشی کو گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر ڈالی۔صحافی نے کہا کہ رشبھ صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ جس پر اروشی نے کہا جی جی، وہ ٹھیک ہے، وہ ہمارے ملک کا اثاثہ اور بھارت کا پرائیڈ ہیں۔صحافی کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے رشبھ کے ساتھ، جس پر بھارتی اداکارہ نے بھی کہا کہ ہماری بھی۔

ضرور پڑھیں: ورلڈ کپ سےمتعلق غلط جواب،ندا یاسر کا ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب