موبائل فون کےزیادہ استعمال نے خاتون کو بینائی سے محروم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسمارٹ فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے صحیح نہیں، بالخصوص رات کے وقت اندھیرے میں دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرنا بینائی سے محرومی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک 30 سالہ خاتون تقریباً ڈیڑھ سال تک اندھیرے میں موبائل فون استعمال کرنے کے باعث اندھے پن کا شکار ہو گئی۔نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کے مطابق مذکورہ بیوٹیشن خاتون نے اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے نوکری چھوڑ دی لیکن اس کے ساتھ ہی وہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرنے کی عادی ہو گئیں۔
A common habit resulted in severe #vision impairment in a young woman
— Dr Sudhir Kumar MD DM???????? (@hyderabaddoctor) February 6, 2023
1. 30-year old Manju had severe disabling vision symptoms for one and half years. This included seeing floaters, bright flashes of light, dark zig zag lines and at times inability to see or focus on objects.
خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ خاتون کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتیں، بالخصوص رات کے وقت جب سوتے ہوئے سے جاگیں تو انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
ڈاکٹروں کے مطابق خاتون میں اسمارٹ فون ویژن سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے، جو کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ جیسے آلات کے طویل استعمال سے پیدا ہوتا ہے، اس کے باعث انہیں اندھے پن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
4. The diagnosis was obvious now. She was suffering from smartphone vision syndrome (SVS). Long-term use of devices such as computer, smartphones or tablets can cause various eye-related disabling symptoms, referred to as computer vision syndrome (CVS) or digital vision syndrome.
— Dr Sudhir Kumar MD DM???????? (@hyderabaddoctor) February 6, 2023