ترکیہ میں آخری شہری کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے اپیل ہے ترک بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، ترکیہ میں آخری شہری کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر بے حد افسوس ہے، نقصان بہت زیادہ ہے جتنی بھی امداد کی جائے کم ہے، ہم اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی اشیا پہنچا چکے ہیں، 30 ہزار سے زائد ترک زلزلے میں جاں بحق ہوئے، وزرا اور پارلیمنٹ نے ترک بھائیوں کی مدد کیلئے ایک، ایک ماہ کی تنخواہیں عطیہ کیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ترکیہ نے ہمیشہ ہماری مدد کی،2010 سیلاب کے بعد صدر طیب اردگان نے دورہ کیا، لاکھوں ڈالر امداد دی، امدادی سامان میں سردیوں کے خیمے اور دیگر اشیا شامل ہیں، مجھے یقین ہے ترک عوام اور حکومت جلد مشکل سے نکل آئیں گے، پاکستان سے سردیوں کے خیمے کا ایک اور طیارہ ترکیہ پہنچ جائے گا، پاکستان کی ریسکیو ٹیموں نے 14 افراد کو ملبے تلے زندہ نکالا۔