(ویب ڈیسک) ایران میں منعقد ہونے والے 6 ملکی انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی باکسر نذر خان اور محمد سہیل نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں منعقد ہونے والے چھ ملکی انٹرنیشنل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈل, 2 سلور میڈل اور 2 برانز میڈل جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے نذر خان نے51 کلو گرام کے فائنل میں ایران کے کھلاڑی کوشکست دے کر گولڈ مڈل اپنے نام کیا جبکہ محمد سہیل نے بھی 63 کلو گرام میں ایرانی پلئیر کو ناک آؤٹ کرکے گولڈ میڈل جیت کر بیسٹ فائٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں:
پاکستان کے کک باکسر اویس نے 57 کلو گرام کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کیا جبکہ گولڈ میڈل ایرانی باکسر کے نام ہوا۔ پاکستانی کک باکسر حمید اللہ نے بھی 71 کلو گرام میں سلور میڈیا جیتا جبکہ خلیل الرحمان اور احسان اللہ نے برانز میڈل جیتے ہیں۔ 6 ملکی اس ایونٹ میں ایران کی پہلی، افغانستان کی دوسری اور پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی۔