انسانوں کی غفلت نےنایاب کچھوے کی جان لے لی

Feb 18, 2023 | 16:15:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) کراچی کے ساحل پر موجود آلودگی سمندری حیات کیلئے نقصان دے  ثابت ہونے لگی۔

پلاسٹک کی تھیلیوں سمیت مختلف اقسام کی گندگی پانی میں موجود ہے۔ جس سے سمندی حیات تیزی سے موت کے منہ میں جا رہی ہیں،ساحلی پٹی پر نایاب قسم کا کچھوا مردار حالت میں پایا گیا۔ کچھوا کی موت سمندر میں نقصاندہ تھیلیاں کھانے کی وجہ سے ہوئی۔

فشرمین کےچیئرمین محمد بخش کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ان کچھوؤں کو بہت اہمیت حاصل  ہے۔ ہمارے ہاں ایسی نایاب نسل کی قدر نہیں کی جاتی۔ فرانسیسی نسل کے کچھوے سال میں ایک بار2 ماہ کیلئے فروری، مارچ میں کراچی کی ساحلی پٹی کا رخ کرتے ہیں ۔

ضرور پڑھیں :ہندو خاتون کے ’عشق‘نے مغل شہزادے کو نمازیں بھلادیں

 سمندر میں پلاسٹک کی تھیلیاں اور زہریلاقسم کا پانی ڈالا جا رہا ہے۔ بد قسمتی سے       wwfاپنی ذمہ داری مکمل نہیں کر رہا۔ WWF کے علاوہ اور بھی بہت سےادارے ایسے ہیں جو اس ماحولیاتی آلودگی پر کام کر رہے ہیں لیکن ساحل کے یہ حالات ہیں کہ یہاں مچھلی بھی مر رہی ہے. مردہ کچھوے کا وزن ڈھائی سے 3 من بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے، اگر اداروں نے اپنی زمہ داری پوری نہ کی تو وہ دن دور نہیں جب ہم اس نایاب نسل سے محروم ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں