کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے بعد پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز اپنے شیڈول کے مطابق طے شدہ وینیو پر ہی ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ، آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا ، جس پر اب پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقع کا براہ راست پی ایس ایل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
Game Day, Karachi! @simadwasim's Kings face @SarfarazA_54's Gladiators tonight.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2023
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/xTUH64nEBA #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #KKvQG pic.twitter.com/jC08BxYCcE