گورنر سندھ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

Feb 18, 2023 | 18:28:PM

This browser does not support the video element.

(علی رامے)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی وزیراعلیٰ پنجاب آفس آمد،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا، دونوں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ کراچی پولیس، رینجرز اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، شہدا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہوگا،مٹھی بھر عناصر امن کو تباہ نہیں کر سکتے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی پولیس اوررینجرز نے بہادری سے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اوراتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، کامران ٹیسوری کا مزید کہناتھا کہ سندھ کے عوام کے حوالے سے پنجاب کا برادرانہ رویہ قابل تحسین ہیں،پنجاب کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ

مزیدخبریں