کراچی حملے میں ہلاک دہشتگردکے اہلخانہ کو حراست میں لے لیاگیا، اہم انکشافات

Feb 18, 2023 | 23:38:PM
کراچی حملے میں ہلاک دہشتگردکے اہلخانہ کو حراست میں لے لیاگیا، اہم انکشافات
کیپشن: کراچی حملے میں ہلاک دہشتگرد کفایت اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا پولیس اور حساس اداروں نے لکی مروت میں کارروائی کے دوران کراچی میں ہلاک دہشتگرد کفایت اللہ کے اہلخانہ کو حراست میں لے لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے لکی مروت کے رہائشی کفایت اللہ کے خاندان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 برس سے کفایت کو گھر میں قید کر رکھاگیا تھا،چند ماہ قبل وہ گھر سے فرار ہوگیا تب سے لاپتہ تھا، کفایت اللہ کے والد نے اعتراف کیا ہے کہ کفایت اللہ افغانستان آتا جاتا رہتا تھا اور وہیں سے اس نے دہشتگردانہ تربیت حاصل کی ۔
حراست میں لئے گئے افراد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفتیش جاری ہے ، دوسری طرف کفایت اللہ کے گھر پر تلاشی بھی لی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ؛فائرنگ کرکے عالم دین مولانا اعجاز الحق کو شہید کردیا