پی ایس ایل اور دہشتگردی سے متعلق ٹویٹ ، خواجہ آصف نجم سیٹھی پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پی ایس ایل اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر سے متعلق ٹویٹ کیا گیا جس کی بنیاد پر اب وزیر دفاع خواجہ آصف نے انہیں کھری کھری سنا دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تو صرف سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لیے ان سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
نجم سیٹھی کی ٹوئٹ پر خواجہ آصف نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ یہ شخص سٹیٹ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کاموازنہ پی ایس ایل سے کر رہا ھےکہنےکامطلب ھے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ پہ حملہ حلال ھےاور پی ایس ایل پہ حرام ہے ، یہ ھماری فوج اور پولیس کی جانوں کوئی حرمت نہیں اطمینان ھے پی ایس ایل محفوظ ھے.یہ ھےھماری اشرافیہ صرف اپنا مفاد عزیز ھےقومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزیبل ھیں
یہ شخص سٹیٹ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کاموازنہPSL سے کر رہا ھے.کہنےکامطلب ھے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ پہ حملہ حلال ھےاور PSL پہ حرام. یہ ھماری فوج اور پولیس کی جانوں کوئ حرمت نہیں اطمینان ھے PSL محفوظ ھے.یہ ھےھماری اشرافیہ صرف اپنا مفاد عزیز ھےقومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزیبل ھیں pic.twitter.com/iBBgkzZRis
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 18, 2023