(ویب ڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز پھر بند ہوگئی جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں سنیچر کی رات کو تقریباً نو بجے ایکس کی سروس بند ہو گئی تھی۔
سروس متاثر ہونے کے بعد سے صارفین ایکس پر کوئی بھی مواد نہیں دیکھ پا رہے اور نہ ہی کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایکس کی بندش کے حوالے سے 9 بجے تقریباً 185 رپورٹس موصول ہوئیں جو بعد میں بڑھتی گئیں۔
مزید پڑھیں: دماغی کینسر کو شکست دینے والا 13 سالہ بچہ دنیا کا پہلا مریض بن گیا
یاد رہے کہ پہلےبھی ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسزکئی بار ڈاؤن رہ چکی ہیں۔