روسی صدر کے مخالف اپوزیشن رہنما کی پُراسرار موت کیخلاف مظاہرے، 212 افراد گرفتار

Feb 18, 2024 | 10:12:AM

(ویب ڈیسک)روسی صدر پوتن کے مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی جیل میں پراسرار موت  کے بعد ناولنی کے حامیوں نے کئی روسی شہروں میں مظاہرے کیے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے 212 افراد کو گرفتار کر لیا۔ 

روس میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کرنے والے گروپ کے مطابق ناولنی کی پراسرار موت کے بعد 21 شہروں سے 212 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، سینٹ پیٹرز برگ سے 109 اور ماسکو سے بھی 39 افراد کو گرفتار کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس‘‘ سروسز بند

دو روز قبل آرکٹک جیل کالونی میں پیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی پُراسرار موت ہوگئی تھی، ناولنی کو 2021 میں جرمنی سے روس واپسی پر جیل بھیجا گیا تھا جہاں وہ متعدد مقدمات میں 30 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

مزیدخبریں