غزہ میں انسانی تباہی کو فوری روکا جائے،چین،سعودی عرب

Feb 18, 2024 | 10:53:AM
غزہ میں انسانی تباہی کو فوری روکا جائے،چین،سعودی عرب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، سعودی وزیرِ خارجہ نے میونخ کانفرنس سے خطاب میں واضح کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  اپنے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل کا انخلاء سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کا واحد حل ہے، ترجیحی بنیادوں پر غزہ میں انسانی المیے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بھی کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہےکہ غزہ  میں  انسانی تباہی جاری  رکھنےکی  اجازت نہیں دے سکتے، اسے فوری طور  پر  روکا جائے۔بحیرہ احمر میں کشیدگی کی بنیادی وجہ غزہ میں جاری جنگ ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی اور  انسانی امداد کی فوری رسائی کو ممکن بنایا جائے۔دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد ہونی چاہیے۔


دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں،  دیرالبلح میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔خان یونس کے ناصر اسپتال پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولتے ہوئے  سرجری آلات  توڑ دیے، جنریٹر  بندکر دیے، 100 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ادھر شمالی غزہ میں خوراک کی شدید قلت کے باعث  8 سالہ بچی بھوک کی شدت سے چل بسی، حماس نے غزہ میں امداد کی فراہمی تک بات چیت سے انکار کردیاہے۔