(عثمان خادم کمبوہ) پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونگے،پی ٹی آئی پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے حکومت بنائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونگے،پی ٹی آئی پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے پلٹ فارم سے حکومت بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ الیکشن کمیشن نے مزید 36 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے پی میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی،جے یو آئی ف،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔