(روزینہ علی)یورپی یونین اور پاکستان کے مابین ساٹھ برسوں کے مضبوط کنکشن کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں شاندار منعقد ہونے والے میلے "یورو ولیج" میں سترہ ممالک کے بہترین رنگ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے.
یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کی جانب سےجناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے میلے”یورو ولیج” میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عوام کے عوام سے روابط کے فروغ کی کوششوں کو سراہا،یورپی یونین پاکستان کے دوستی ٹرک نے ایونٹ کی شان مزید بڑھا دی۔
اس سال کی تقریبات کا موضوع ایک پائیدار مستقبل کی مشترکہ تخلیق پر مرکوز تھا ، جس کا عنوان"مضبوط ساتھ،ہمیشہ کے لئے پائیدار" تھا۔تقریب میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 60 سال سے زائد عرصے سے قائم مضبوط روابط کو اجاگر کیا گیا جس میں ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں باہمی شراکت داری کا احاطہ کیا گیا۔
تقریب میں خوشنما دلکش رنگ، کھانوں کی مہک اور موسیقی کی دھن اس یورو ولیج کی زینت بنے ہوئے تھے، یورو ولیج کا انعقاد پاکستان اور یورپی یونین کی ساتھ برسوں کی دوستی کے سفر کو سیلیبریٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس میں یورپی یونین اور ممبرز اسٹیٹس کے تقریباً سترہ ممالک جن میں فن لینڈ، ڈنمارک، آسٹریا، اسپین، پولینڈ، اٹلی نیدر لیڈ، جرمنی شامل ہیں ان کے سٹالز نے اس ایونٹ میں چار چاند لگا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی نجی ایئرلائن فلائی جناح کا بین الاقوامی پروازوں کا آغاز
یورو ولیج میں پاکستان اور یورپی یونین کی دوستی کا سفر خوبصورت پاکستانی ٹرک پر بھی نمایاں کیا گیا، اس دوستی ٹرک پر پاکستان یورپی یونین کے پرچموں کے رنگ نمایاں کیے گئے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی اس ٹرک کے دیوانے نظر آئے، ہر ایک نے یورو ولیج اقدام کو سراہتے کہا کہ دوسرے ممالک کی ثقافت کو جاننے کا اس زیادہ سنہری موقع نہیں مل سکتا، پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفیروں نے بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا پاکستان بے حد خوبصورت بہترین اور پر امن ملک ہے.
یورو ولیج میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات بھی اجاگر کیے گئے، شہریوں کو پلاسٹک پولوشن سے بچنے کی تنبیہ کی گئی، ماحولیات کے اس موضوع کو سب سے زیادہ بچوں نے پسند کیا اور سراہا۔
یورو ولیج میں موسیقی کی دھنوں نے شہریوں کی تفریح کا مزہ اور بھی دوبالا کیا، شہری یورو ولیج میں اپنوں کے ساتھ خوب تصاویر بھی بنواتے رہے۔