الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر اوز کو طلب کرلیا

Feb 18, 2024 | 17:40:PM
الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر اوز کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیق کرنے کے لئے تشکیل دی گئی الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ  اینڈ ریٹرنگ افسران کو طلب کرلیا، روالپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرنگ افسران کو نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی آراوز اور ریٹرنگ افسران کل سے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان قلمبند کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی راولپنڈی کے تمام ڈسٹرکٹ  اینڈ ریٹرنگ افسران کے بیانات  قلمبند کریں گی، انکوائری کمیٹی اگلے 3 دن روزانہ کی بنیاد پر ڈی آراوز اور ریٹرنگ افسران کے بیانات قلمبند کریں گی۔