(24 نیوز )خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، آزاد حیثیت میں جیتنے والے دو نومنتخب ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد اور خوش آمدید کہا، اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی ، سابق گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ساڈا حق اتھے رکھ ، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، علی امین گنڈا پور