پی ٹی آئی اور جی ڈی اے وفود کی ملاقات، الیکشن تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

Feb 18, 2024 | 21:28:PM

This browser does not support the video element.

(طٰحہ ملک) کراچی میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے وفود کی ملاقات ہوئی جس میں دوںوں جماعتوں کے نمائندگان نے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی, سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، اقلیتی ونگ سندھ کے صدر ممبر بار کونسل نند کمار گوکلانی موجود تھے جبکہ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے جنرل سیکریٹری علی پلھ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آغا ارسلان نے بھی شرکت کی، ملاقات میں موجودہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف جاری احتجاجی تحریک پر بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں بدترین شکست،ملک کی بڑی مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218/3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بوگس الیکشن کروائے ہیں، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا اور فراڈ الیکشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا، فراڈ الیکشن کے خلاف جدوجہد عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک جاری رکھنے اور جلد مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 دوںوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گئے تھے لہٰذا  دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنی مرکزی قیادت ( کور کمیٹی) کی طرف سے جی ڈی اے قیادت سے تشکر کا اظہار کیا، پی ٹی آئی نے جی ڈی اے کے 20 فروری کو مورو کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ بھی کیا۔

مزیدخبریں