مری کے دروازے سیاحوں کے لئے ایک بار پھر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی ) مری کے دروازے سیاحوں کے لئے ایک بار پھر بندکر دیئے گئے۔
ملکہ کوہسار مری میں بارش کا سلسلہ جاری، بجلی کی آنکھ مچولی اور ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا، برفباری ابھی ہوئی نہیں، مری داخلے سے سیاحوں کو روک لیا گیا، سترہ میل، ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر سیاحوں کو روک لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی
انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے سیاحوں کے مری داخلے پر بار بار پابندی لگانے لگی، سیاحوں کے مری میں داخلے کی پابندی سے سیاحت اور کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔