سکرنڈ، پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت،DSPاورSHO سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
(حیدر خان) چند روز قبل قومی شاہراہ پر ایکسائز پولیس کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا ملزم پولیس حراست میں پراسرار طریقے سے جاں بحق،تھانہ سکرنڈ میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی،ایس ایچ او سکرنڈ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نامزد کر دیا گیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم کے جسم پر 20 زائد مقام پر سخت تشدد کے نشانات پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نواز زرداری کو گھی سے بھری مزدا گاڑی ڈکیتی کرتے وقت علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کیا تھا،ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ ہسپتال سکرنڈ منتقل کردیا گیا۔ ملزم نواز زرداری کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ میر ے بھائی کو پولیس نے بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کیا ۔ملزم کے ورثا بڑی تعداد میں ہسپتال میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
سکرنڈ پولیس نے ملزم کی ہلاکت پر ڈی ایس پی،ایس ایچ او سکرنڈ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نامزد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ایس ایچ او سکرنڈ سمیت 3 پولیس اہلکار گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کےمطابق ملزم نواز زرداری کو تشدد کے بعد مارا گیا،ملزم کے جسم پر استری سے جلے کے نشانات اور ڈنڈوں سے تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ایف آئی آر ملزم کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے ملزم نواز زرداری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق ملزم کے جسم پر 20 زائد مقام پر سخت تشدد کے نشانات پائے گئے اور ملزم کے پاتھوں اور پیروں سمیت گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔ملزم نواز زرداری کے پھپڑوں ،دل پیٹ سمیت دیگر اجزاء کو مزید جانچ پڑتال کے لئے پیپلز یونیورسٹی میڈیکل لیبارٹری اور روہڑی بھیج دیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے انکوائری ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ڈی ایس پی سکرنڈ کو معطل کردیا ہے،ڈی ایس پی یار محمد فلپوٹو کو مقتول ملزم کے ورثاء کی جانب سے مقدمے میں بھی نا مزید کیا گیا ہے،تاہم ڈی ایس پی واقعے کے بعد سے ابتک مفرور ہیں جبکہ ایس ایچ او مٹھل کھکھرانی اور ہیڈ محرر عارف کھوسو اور اہلکار محسن بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل ایکسائز پولیس کی وردی میں 6 ملزمان نے قومی شاہراہ سے 10 ٹن گھی سے بھری مزدا اپنی تحویل میں لی تھی ،مزدا مالک اور اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دو ملزمان کو پکڑا تھا تاہم 4 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے پوچھوں گا میراقصورکیاہے،شیر افضل مروت جذباتی ہوگئے