بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا، بارشوں کا امکان

Feb 18, 2025 | 09:05:AM
 بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا، بارشوں کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برفباری کا سبب بنے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطا بق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ,   بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، صادق آباد اور راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، چمن، سبی، خضدار، پشین اور چا غی میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 مزید پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بٹگرام، و زیر ستان اورگرد و نواح میں بارش و برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات  نےلاہور کا موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ،دن بھرسورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔