ایبٹ آباد: خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

Feb 18, 2025 | 10:35:AM
ایبٹ آباد: خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان) ایبٹ آباد پولیس کا فوری ایکشن، خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار، واقعے میں خاتون بری طرح جھلس گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر کی حدود ٹھنڈا چوا میں موٹر سائیکل سوار صدیق ولد بوستان نے جواں سالہ خاتون پر تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہو گیا، جس سے خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا،خاتون ایوب میڈیکل کمپلیکس میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں:سکرنڈ، پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت،DSPاورSHO  کیخلاف مقدمہ درج

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نواں شہر پولیس کو ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جس پر ڈی ایس پی میرپور سراج خان، ایس ایچ او میرپور سردار طاہر سلیم اور ایس ایچ او نواں شہر اصغر خان نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کی، اور پولیس ٹیم نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے پولیس افسران کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔