کریتی سینن کی شادی کی افواہیں ، دولہا کون ہے؟

Feb 18, 2025 | 11:13:AM

(24 نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اداکارہ جَلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

یہ قیاس آرائیاں تب شروع ہوئیں جب گزشتہ دنوں کریتی سینن اور کبیر باہیا کو ایک ساتھ دہلی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی وجہ سامنے آگئی

 بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کریتی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے دہلی پہنچیں تھیں جبکہ کبیر پہلے ہی کریتی کے والدین سے ملاقات کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کبیر باہیا 34 سالہ کریتی سے عمر میں 9 سال چھوٹے ہیں جبکہ وہ ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کریتی سینن اور کبیر باہیا کو کئی مرتبہ ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتےدیکھا گیا ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے کبیر سے اپنے تعلق کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے

مزیدخبریں