اداکارہ مہوش حیات گلو کار ہ بننے کیلئے تیار

Feb 18, 2025 | 11:40:AM
اداکارہ مہوش حیات گلو کار ہ بننے کیلئے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔ 


مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ایک فلم مکمل کر چکی ہیں جو کہ عید الا الضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ مہوش حیات نے کہا تھا کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگیں ہیں تاہم اب تک انہیں جیون ساتھی نہیں مل سکا ہے۔