مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی پریشر محسوس کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی پریشر محسوس کرتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے تو کوئی وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی تو ان کی شامت آ گئی تھی، مجھے معلوم ہوا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنے ترجمانوں کو کہا ہے کہ سیٹ بلٹ باندھ لیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ بیانات پر ردِ عمل نہ دیں، سندھ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے۔