قازقستان: تانبے کی کان بیٹھنے سے 7 مزدور ہلاک

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)قازقستان میں تانبے کی کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 7 مزدور ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قازقستان میں تانبے کی کان میں پیش آئے حادثے میں مرنے والے 7 کان کنوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ 640 میٹر گہرائی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری چٹان کان میں گر گئی۔
قازقستان دنیا میں تانبے کی پیداور میں نمایاں مقام رکھتا ہے، اکتوبر 2023ء میں ایسے ہی ایک حادثے میں 46 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔