رجب طیب اردوان انٹرچینج 94 روز میں مکمل کیا،محسن نقوی

Feb 18, 2025 | 15:37:PM

(24  نیوز ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کر یں گے ۔

رجب طیب اردوان انٹرچینج ایف 8 فعال ہونے کی تقریب  سے  خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کیلئے مزید کام کرینگے۔اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں۔

 تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی ۔

 محسن نقوی نے کہا کہ  وزیراعظم کے احکامات پر منصوبہ 94 روز میں مکمل کیا، اسلام آبادکو مزید کیسے خوبصورت بناناہے، وزیراعظم نے تفصیلات مانگی ہیں ۔

مزیدخبریں