(24نیوز)لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کے بعد اب موٹر سائیکل رکشہ یا لوڈر رکشہ چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ لوڈر رکشہ اور مو ٹر سائیکل رکشہ چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ آگاہی مہم چلائیں گے بریفنگ دیں گے اور رکشتہ والوں کو ہیلمٹ پہنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پیر سے مو ٹر سا ئیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر بھرپور کارروائی کی جائے گی۔