سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(آیازرانا) سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے،فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2910 ڈالرز فی اونس کا گیا ہوگیا،فی تولہ سونا 1ہزار روپے مہنگا ہوکر 3لاکھ 4ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 2لاکھ 60 ہزار 802 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 3350 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، ڈالر کی قیمت میں کمی