بانیPTI اصول کی بات کرتے اور کہتے ہیں فوج ہماری فوج ہے،سلمان اکرم راجہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی کہتے ہیں کہ فوج ہماری فوج ہے،جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے، ہمیں اندر بلا کے کہا گیا وقت ختم ہوگیا ہے، صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے فیملی کے پانچ ممبران ملے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا ہے کہ علیمہ خان صاحبہ نے بتایا بانی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں سمجھ سکے وہ کسی دباو میں نہیں آئینگے۔راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے
یہ سمجھتے ہیں اسطر ح بانی پر دباو ڈالا جاسکتا ہے۔جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے،ہمیں اندر بلا کے کہا گیا وقت ختم ہوگیا ہے۔ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے لیکن ملاقات نہیں دی گئی۔صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے فیملی کے پانچ ممبران ملے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کو لگتا ہے راستے بند کرنے سے ملاقات نہ کرانے سے بانی دبائو میں آجائینگے۔یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں سمجھ سکے وہ کسی دباو میں نہیں آئینگے۔بانی مضبوط اعصاب کی مالک شخصیت ہے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کرینگے۔بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔بانی آئین و قانون کے مطابق جیل سے باہر آئینگے انکو کوئی آسانی نہیں چاہیئے۔بانی کی بہنوں نے جو بیان دیا ہے اسے واضع ہے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نےکہا کہ بانی اصول کی بات کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ فوج ہماری فوج ہے۔بانی کا کہنا ہے دہشت گردی کے خلاف سب کو ملکر چلنا چاہیئے۔بانی کے ساتھ جو ذاتی طور پر ہورہا ہے اس پر وہ جس شخصیت کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے وہ حق بجانب ہیں۔عوامی مسائل پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپوزیشن جماعتوں سے اچھی ملاقاتیں رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یونان کے سیاحتی جزیروں پر زلزلے کے ہزاروں جھٹکے،سکول بند