بیرسٹر گوہر کی پنجاب اسمبلی آمد، اپوزیشن لیڈر سمیت اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عثمان خادم کمبوہ )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کی پنجاب اسمبلی میں آمد، بڑی بیٹھک کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں بیرسٹر گوہر سے اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے ملاقات کی، اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی بھی ساتھ موجود تھے۔
فرخ جاوید مون، اعجاز شفیع، علی امتیاز وڑائچ، اویس ورک سمیت دیگر ایم پی ایز نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی جس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور کیسز پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ملاقات کے دوران پارٹی تنظیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جبکہ رمضان کے بعد تحریک چلانے پر غور کیا گیا،
ملاقات کے دوران تمام پارٹی عہدیداران کو ایک ساتھ لے کر چلنے پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب میں تمام ورکرز کیلئے میرے گھر کے دروازے کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کے سیاحتی جزیروں پر زلزلے کے ہزاروں جھٹکے،سکول بند