انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپئںز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)کرکٹ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی، چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار ہے، کل پہلے میچ میں میزبان پاکستانی ٹیم اور کیویز مدمقابل آئیں گے۔
میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے، میچ سے قبل کل پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
افتتاحی تقریب اور ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے، تمام ٹیموں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
محسن نقوی کے مطابق سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کیلئے ہر ممکن سہولتیں دیں گے، 29 برس بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔
اس موقع پر اجلاس میں ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر، ڈائریکٹر ایچ آر و ایڈمن ، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ہیڈ آف آئی ٹی، ہیڈ آف ویمنز ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: انٹربینک میں امریکی ڈالر پھر مہنگا