اسلام آباد ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں17 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

Feb 18, 2025 | 20:04:PM

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر  کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارتِ قانون اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کر رکھا ہے ، جبکہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، حامد میر اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف کمینٹیٹرز کے جاندار  تبصرے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے 22 رکنی کمینٹری پینل کا اعلان

مزیدخبریں