(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگ گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
دریں اثںا ء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کے 9 رکنی وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ