گلوکار انو جین  نےچپکے چپکے شادی کرلی،مداح حیران

Feb 18, 2025 | 21:09:PM

(ویب ڈیسک) بھارت کے گلوکار ، میوزک کمپوزر اور نغمہ نگار انو جین نے اپنے کیریئر کے عروج پر زندگی کے سب سے خوبصورت سفر کا آغاز کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے شادی کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں انو جین کی اپنی دلہنیا کے ساتھ شادی کے دو ایونٹس کی تصاویر شامل ہیں جن میں دونوں اپنی بے انتہا محبت کا بھی اظہار کرتے دکھ رہے ہیں۔انو جین بیج کلر کی شیروانی کے ساتھ ہلکا گلابی دوپٹہ شال کی طرح اوڑھے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ سرخ جوڑے میں ملبوس ہیں۔اپنی مسحور کن آواز اور فنِ گلوکار سے شائقینِ موسیقی کے دل جیتنے والے گلوکار انو جین نے اپنے گیتوں سے دلوں کے دکھ ہلکے کرنے کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ دل کے زخموں پر مرحم بھی رکھا۔نو جین کے گانوں کی خوبصورتی اس کے سمپل میوزک اور دھیمی آواز میں چھپی ہے جن میں زیادہ شور شرابا اور تیز میوزک نہیں ہوتی بلکہ گٹار کے ساتھ گانا گایا جاتا ہے۔


 یاد رہے کہ انو جین نے سال 2018 میں گیت ’بارشیں‘ ریلیز کیا جس کو موسیقی کے متوالوں کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا۔2020 میں ’الگ آسمان‘ اور 2021 میں ’گُل‘ ریلیز کیا جس کے بعد 2023 میں انہوں نے سب سے بہترین گیت ’حسن‘ ریلیز کیا جس نے شائقینِ موسیقی کو دیوانا بنا لیا جبکہ 2024 میں آنے والا گیت ’جو تم میرے ہو‘ بھی سپر ہٹ قرار پایا۔اسپاٹی فائی کی جانب سے 2024 کے مقبول ترین بین الاقوامی گانوں میں انو جین کا ’حسن‘ سب سے زیادہ سنا گیا، جبکہ ’جو تم میرے ہو‘ تیسرے نمبر پر رہا۔

پوسٹ کے کیپشن میں انو جین نے لکھا کہ ’اور  ہاں دیکھو یہاں کیسے آئی دو دلوں کی یہ بارات ہے‘۔ گلوکار انو جین کے پرستاروں کی جانب سے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں اچانک شادی کی تصاویر دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں انکے فینز  نےگلوکار کو مبارکباد کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مزیدخبریں