(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے تاہم شمالی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ڈی آی خان، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہن تاہم راولپنڈی، جہلم، منگلا، اٹک ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،اس دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہےاور رات کے دوران بالائی وسطی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
کوئٹہ ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن ،سبی، قلات،خضدار،پشین اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہےجبکہ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں،صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے، رات کے اوقات میں استور، سکردو اورہنزہ میں بعض مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 9، گوپس میں منفی 4، کالام، راولا کوٹ میں منفی 3 اور پاراچنارمیں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار انو جین نےچپکے چپکے شادی کرلی،مداح حیران