فرش پر کیوں تھوکا،جیل میں دو قیدی لڑ پڑے، ایک کی پسلی ٹوٹ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(قاسم علی شیخ) ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں دو قیدیوں کے درمیان جھگڑا، ایک قیدی نے دوسرے قیدی کو مار مار کر اسکی پسلی توڑ دی۔مقدمہ درج کرلیا گیا
ایف آئی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں دو قیدیوں کے درمیان جھگڑا بیرک کی صفائی کے دوران تھوکنے پر ہوا، ایک قیدی جس کا نام محمد شفیق ہے اس نے جھگڑے کے دوران منظور احمد نامی قیدی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی پسلی توڑ دی۔
بہاولنگر کے علاقے پولیس تھانہ بی ڈویژن نے میڈیکل آنے کے بعد ملزم قیدی محمد شفیق کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار انو جین نےچپکے چپکے شادی کرلی،مداح حیران